Love for all Hatred for none

قادیانی اخلاق

روزمرہ زندگی میں شائستہ گفتگو ہر شخص کے اخلاق عالیہ میں شامل ہونی چاہیے۔ آنجہانی مرزا قادیانی کے سینہ بے گنجینہ اور زبان بے عنان سے ایسی ایسی فحش گالیاں نکلیں جنھیں سن کر بڑی سے بڑی بھٹیارن بھی پناہ مانگے۔ مرزا قادیانی نے اپنی کتابوں میں ایسے ایسے الفاظ تحریر کیے ہیں کہ جنھیں پڑھ کر ایک مسلمان کا دل زخم زخم اور جگر پاش پاش ہوتا ہے۔ مرزا قادیانی کو جب اس کی اصلیت دکھائی گئی تو اس نے غصے میں آ کر لوگوں کو ماں بہن کی ننگی گالیاں دینی شروع کر دیں۔ آئیے مرزا غلام احمد قادیانی کے اخلاق کے چند نمو نے دیکھئے


بندروں اور سؤروں کی طرح

جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی ، تو کیا اُس دن یہ احمق مخالف جیتے ہی رہیں گے ؟ اور کیا اس دن یہ تمام لڑنے والے سچائی کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہو جائیں گے ؟ ان بیوقوفوں کو کوئی بھاگنے کی جگہ نہیں رہے گی اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جائے گی اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سؤروں کی طرح کر دیں گے ۔

انجام آتھم صفحہ 53 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 337 از مرزا قادیانی


خنزیر سے زیادہ پلید لوگ

دنیا میں سب جانداروں سے زیادہ پلید اور کراہت کے لائق خنزیر ہے مگر خنزیر سے زیادہ پلید وہ لوگ ہیں جو اپنے نفسانی جوش کے لیے حق اور دیانت کی گواہی کو چھپاتے ہیں ۔ اے مردار خور مولویو ! اور گندی روحو ! تم پر افسوس ! کہ تم نے میری عداوت کے لیے اسلام کی سچی گواہی کو چھپایا ۔ اے اندھیرے کے کیڑو

انجام آتھم صفحہ 21 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 305 از مرزا قادیانی


جیسا کہ سنڈاس پاخانہ سے

منشی الٰہی بخش صاحب نے جھوٹے الزاموں اور بہتان اور خلافِ واقعہ کی نجاست سے اپنی کتاب ’’ عصائے موسیٰ ‘‘ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بدر رو گندے کیچڑ سے بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈاس پاخانہ سے ۔

اربعین نمبر 4 حاشیہ صفحہ 114، 115 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 457 , 456 از مرزا قادیانی


جھوٹ کی نجاست ، آسمانی لعنت

اس پیشگوئی کی تکذیب میں پادریوں نے جھوٹ کی نجاست کھائی ۔ عبدالحق اور عبدالجبار غزنویان وغیرہ مخالف مولویوں نے بھی وہ نجاست کھائی … عبدالحق غزنوی بار بار لکھتا ہے کہ پادریوں کی فتح ہوئی ۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ اے بدذات یہودی صفت پادریوں کا اس میں منہ کالا ہوا اور ساتھ ہی تیرا بھی ۔ اور پادریوں پر ایک آسمانی لعنت پڑی اور ساتھ ہی وہ لعنت تجھ کو بھی کھا گئی ۔ اگر تو سچا ہے تو اب ہمیں دکھلا کہ آتھم کہاں ہے ؟ اے خبیث کب تک تو جئے گا

انجام آتھم صفحہ 45 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 329 از مرزا قادیانی


خدائی لعنت کے دس لاکھ جوتے

خاص کر رئیس الدجالین عبدالحق غزنوی اور اس کا تمام گروہ علیہم نعال لعن اللّٰہ الف الف مرۃ ترجمہ ان پر خدائی لعنت کے دس لاکھ جوتے برسیں ! اے پلید دجال ! پیشگوئی تو پوری ہو گئی ۔ لیکن تعصب کے غبار نے تجھ کو اندھا کر دیا ۔

انجام آتھم صفحہ 46 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 330 از مرزا قادیانی


مرد خنزیر ، عورتیں کتیاں

انّ العدا صاروا خنازیر الغلا ۔ ونسائھم من دونھن الا کلب ۔ دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیر ہو گئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئی ہیں ۔

نجم الہدی صفحہ 53 مندرجہ روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 53 از مرزا قادیانی


ولد الحرام

اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جاوے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ۔


عیسائی ، یہودی ، مشرک

جو میرے مخالف تھے ، ان کا نام عیسائی اور یہودی اور مشرک رکھا گیا ۔

نزول المسیح حاشیہ صفحہ 4 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 382


کتوں کی طرح جھوٹ کا مردار کھانے والے

مگر کیا یہ لوگ قسم کھا لیں گے ؟ ہرگز نہیں ۔ کیونکہ یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹ کا مردار کھا رہے ہیں ۔

انجام آتھم ضمیمہ صفحہ 25 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 309 از مرزا قادیانی


خراب عورتیں اور دجال کی نسل

اور جاننا چاہیے کہ ہر ایک شخص جو ولد الحلال ہے اور خراب عورتوں اور دجال کی نسل میں سے نہیں ہے ، وہ دو باتوں میں سے ایک بات ضرور اختیار کرے گا یا تو بعد اس کے دروغ گوئی اور افترا سے باز آ جائے گا یا ہمارے اس رسالہ جیسا رسالہ بنا کر پیش کرے گا ۔

نورالحق صفحہ 163 مندرجہ روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 163 از مرزاقادیانی


پرمیشر کی جگہ

پر میشر ناف سے دس انگلی نیچے ہے سمجھنے والے سمجھ لیں ۔

چشمہ معرفت صفحہ 106 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 114 از مرزا قادیانی

پر میشر ہندوئوں کے خدا کو کہتے ہیں ۔ مرزا قادیانی نے ہندوئوں کے خدا کو اپنی ناف سے دس انگل نیچے قرار دے کر انہیں بہت بڑی گالی دی ۔اس کے رد عمل میں ہندوئوں نے نہ صرف اپنے جلوسوں میں دین اسلام اور ہمارے نبی اکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کی توہین کی بلکہ مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی ستیارتھ پر کاش نامی کتاب بھی لکھی جس کے پہلے ایڈیشن میں صرف 13 ابواب تھے جبکہ مرزا قادیانی کی طرف سے ہندوئوں کی مذہبی شخصیات کو گالیاں دینے کے بعد چودھویں باب کا اضافہ کیا گیا جس میں انھوں نے حضور نبی کریمﷺ کو ناقابل بیان بد زبانی کی ۔


کنجریوں کی اولاد

تلک کتب ینظر الیھا کل مسلم بعین المحبۃ والمودۃ و ینتفع من معارفھا و یقبلنی و یصدق دعوتی ۔ الا ذریۃ البغایا الذین ختم اللّٰہ علٰی قلوبھم فھم لا یقبلون ۔ ترجمہ میری ان کتابوں کو ہر مسلمان محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کے معارف سے فائدہ اٹھاتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے اور اسے قبول کرتا ہے مگر رنڈیوں بدکار عورتوں کی اولاد نے میری تصدیق نہیں کی کہ ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے ۔

آئینہ کمالاتِ اسلام صفحہ 547 ، 548 مندرجہ روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 547 ، 548 از مرزا قادیانی

سوچنا چاہیے کہ مسلمانوں میں سے کون مرزا قادیانی کی کتابوں کو محبت و مودت کی نظر سے دیکھتے اور ان کی تصدیق کرتے ہیں ؟ خود مرزا قادیانی کے پہلے دونوں بیٹوں مرزا سلطان احمد اور مرزا فضل احمد نے ہمیشہ اپنے باپ کی مخالفت کی ۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا فضل احمد ، مرزا قادیانی کو نبی نہیں مانتا تھا اسی لیے مرزا قادیانی نے اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھا تھا ۔

انوار خلافت صفحہ 91 مندرجہ انوار العلوم جلد 3 صفحہ 149 از مرزا بشیر الدین محمود ابن مرزا قادیانی


حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کو گالیاں

مشہور روحانی بزرگ حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی ؒکے بارے میں مرزا قادیانی لکھتا ہے

مجھے ایک کتاب کذاب پیر مہر علی شاہ کی طرف سے پہنچی ہے ۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن ۔ پس میں نے کہا کہ اے گولڑہ کی زمین تجھ پر لعنت ، تو ملعون کے سبب سے ملعون ہوگئی پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی۔

اعجاز احمدی صفحہ 75 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 188 از مرزا قادیانی

اس کے علاوہ مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ کو ’’عورتوں کی عار‘‘ کہا ۔

اعجاز احمدی صفحہ 92 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 196 از مرزا قادیانی


مولانا محمد حسین بٹالویؒ کے متعلق لکھا

کذاب ‘ متکبر ‘ سربراہ گمراہان ‘ جاہل ‘ شیخ احمقان ‘ عقل کا دشمن ۔

انجام آتھم صفحہ 241روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 242, 241 از مرزا


نذیر حسین دہلویؒ کے متعلق لکھا

وہ گمراہ اور کذاب ہے ۔

انجام آتھم صفحہ 251 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 251 از مرزا قادیانی


مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کے متعلق لکھا

اندھا شیطان ‘ گمراہ دیو ‘ شقی ‘ ملعون ۔

انجام آتھم صفحہ 252 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 252 از مرزا قادیانی


مولانا سعد اللہؒ کے بارے میں لکھا

اور لئیموں میں سے ایک فاسق آدمی کو دیکھتا ہوں کہ ایک شیطان ملعون ہے ۔ سفیہوں کا نطفہ ‘ بد گو ہے اور خبیث اور مفسد اور جھوٹ کو ملمع کر کے دکھانے والا ‘ منحوس ہے جس کا نام جاہلوں نے سعد اللہ رکھا ہے ۔

حقیقۃ الوحی تتمہ صفحہ 14 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 445 از مرزا قادیانی

مولانا عبد الحق غزنوی کے بارے میں لکھا

اے عبد الحق غزنوی ! اے گمراہ عبد الجبار ! اور تم نے دیکھ لیا کہ تمہیں طاقت نہیں ہوئی کہ میری کلام جیسی کلام بنا لائو۔ اور عبد الجبار کی جماعت میں سے ایک موذی نے کہا کہ یہ شخص دجال اور اکفر الکفار ہے اور ان میں سے ایک غزنوی شخص ہے جس کو عبد الحق کہتے ہیں اور اسنے گالیاں دیں اور پشہ کی طرح اچھلا اور وہ ایک چوہا ہے شیروں کو اپنے سوراخ میں آواز سے ڈراتا ہے اورایک شیخ لمبی زبان والا بہت ہذیان والا عبد الحق سے مشابہ ہے۔ اس نے گمان کیا ہے کہ وہ زمانہ کے فاضلوں میں سے ہے اور یہ شیخ نجفی ہے اور شیعہ ہے۔ اوراس نے عربی میں میری طرف ایک خط لکھا ۔بلکہ اسنے باوجود اس کے سب اور شتم کو کمال تک پہنچا دیا۔ اورکسی گالی کو نہ چھوڑا جسکو کمینہ رذیلوں کی طرح نہ لکھا ۔ اورنہیں جانتا کہ ایمان کیا ہے اورمومنوں کی خصلتیں کیا ہیں۔ اور ہم گالی کی طرح رجوع نہیں کرتے جیسا کہ اس نے عناد سے کیا ۔ مگر تو کمینوں اور سفلوں میں سے تھا ۔ اورتمام تر تعجب یہ ہے کہ عبد الحق غزنوی پانچ برس سے مجھے گالیاں نکال رہا ہے۔ اور ہم نے فحش گوئی سے پرہیز کیا ہے اور ہر ایک درخت پھل سے پہچانا جاتا ہے ۔ اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے تجاوز سے باز آجائیں گے اور بکواس سے باز نہ آئے۔ پس میں نے جان لیا کہ وہ مردود اور مخذول ہیں۔ اور بد بخت اور محروم ہیں اپنے تئیں تو بہت نیک آدمیوں میں سے خیال کرتا ہے اور بدبختوں کے طریق پر چلتا ہے۔ فاسقوں کی طرح تو زندگی بسر کرتا ہے۔ تیری باطنی پلیدی نے تیری صورت کو متغیر کردیا تو ایک بھیڑیا ہے نہ انسان کی قسم اور شریروں میں سے ہے اور تو بوڑھا ہوگیا اور چمڑا پرانا ہو گیا اور خبث اور فساد کے طریقوں کو تو نہیں چھوڑتا ۔ قبل اس کے جو تجھ کو کیڑے کھا لیں اور موت آجائے اور تو نے مجھ سے دشمنی کی پس خدا تجھے تباہ کرے اور جلد بازوں کی طرح بکواس مت کر پس خدا نے تیرا منہ کالا کیا۔ کلب العناد ، پس اے مسخ شدہ اور تیرا سر تیرے ہی جوتوں کے ساتھ نرم کیا جائے گا ۔


تجھ پر لعنت ، اے غزنی کے بندر ،تو کتوں کی طرح تھا ، بک بک کرنے والا ، کم معرفت لکنت لسان کا داغ رکھنے والا اور کتا ایک صورت ہے اور تو اسکی روح ہے۔ پس تیرے جیسا آدمی کتے کی طرح بھونکتا ہے اور فریاد کرتا ہے۔ ہم نے تنبیہہ کے لیے تجھے طمانچہ مارا مگر تو نے طمانچہ کو کچھ نہ سمجھا ۔پس کاش ہماری پاس مضبوط اونٹ کے چمڑے کا جوتا ہوتا۔ اور جو گالی تو دینا چاہے گا وہ ہم سے سنے گا ۔ اور اگر تو بات اور حملہ میں نرمی کرے گا تو ہم بھی نرمی کریں گے۔ اور میں تیرے نفس میں علم اور عقل نہیں دیکھتا۔ اور تو خنزیر کی طرح حملہ کرتا ہے اور گدھوں کی طرح آواز کرتا ہے۔ اور تو نے بدکار عورت کی طرح رقص کیا۔ اور مجھے فاسق ٹھہرایا حالانکہ تو سب سے زیادہ فاسق ہے۔ اے شیخ شقی سوچ ! اورانسان کی طرح فکر کر اور گدھے کی طرح آواز نہ کر۔ پس میں قسم کھاتا ہوں کہ اگر خدا کا خوف اورحیا نہ ہوتا۔ تو میں قصد کرتا کہ گالیوں سے تجھے فنا کر دیتا ۔

حجتہ اللہ ص 12 تا 18 مندرجہ روحانی خزائن جلد نمبر 12 ، ص 172 تا 236 از مرزا قادیانی


ہم اس صورتحال پر کچھ تبصرہ نہیں کرتے ، اگر کسی قادیانی میں سلیم الفطرتی کے عناصر متحرک ہیں تو اپنے نبی مرزا قادیانی کے اخلاق دیکھ لے اور پھر یہ نعرہ لگاتے وقت اسے 100 دفعہ سوچنا چاہئے ۔

Love for all , Hatred for none

گالیاں دینے کی وجہ

جب انسان دلائل سے شکست کھاتا اور ہار جاتا ہے ۔ تو گالیاں دینی شروع کر دیتا ہے اور جس قدر کوئی زیادہ گالیاں دیتا ہے اسی قدر اپنی شکست کو ثابت کرتا ہے۔

انوار خلافت صفحہ 20 مندرجہ انوار العلوم جلد 3 صفحہ 80 از مرزا بشیر الدین محمود ابن مرزا قادیانی

Download Love for all Hatred for None in pdf
Download Love for all Hatred for None in epub
Download Love for all Hatred for None in txt
Download Love for all Hatred for None in docx
Download Love for all Hatred for None in html
Download Love for all Hatred for None in azw3

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

  1. Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
Attachments (0 / 3)
Share Your Location
Type the text presented in the image below