Khatme Nubuwwat Blog

ختم نبوۃ و قادیانی

قادیانیت منکر ختم نبوت

قادیانیت ، منکرین ختم نبوت کا ایسا گروہ ہے جسے انگریز نے عالم اسلام کی بیخ کنی کے لیے خود کاشت کیا اور پھر اس کے تمام مفادات کا تحفظ کیا۔ یہ لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہونے کے باعث دن رات پورے امت مسلمہ ، اسلام اور وطن عزیر کے خلاف تباہ کن ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں۔ یہ مار آستین ہیں۔ یہ لوگ بیرونی ممالک میں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن طاقتوں کی جاسوسی ، اسلام کی تخریب اور پاکستان کی جڑیں کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔ عالم اسلام کے اول دشمن اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ان کا مشن پوری سرگرمی سے کام کر ریا ہے۔ اسرائیل کی فوج میں باقائدہ قادیانی موجود ہیں۔ ان حالات میں اس فتنہ کے تدراک کی ذمہ داری امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔ 

 

جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازھریسجادہ نشین آستانہ عالیہ امیریہبھیرہ شریف ، سرگودھا
  810 Hits

ختم نبوت - اجماع امت

ختم نبوت

 

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر قسم کی نبوت اور وحی کا اختتام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی و رسول ہونا اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ تقریباَ چودہ سو برس سے کروڑ ہا مسلمان اس عقیدہ پر رہے، لاکھوں علماء امت نے اس مسئلہ کو قرآن وحدیث کی تفسیر و تشریح کرتے ہوئے واضح فرمایا۔ کبھی بھی یہ بحث پیدا نہیں ہوئ کہ نبوت کے کچھ اقسام ہیں اور ان میں سے کوئ خاص قسم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی باقی ہے، یا نبوت کی تشریعی غیر تشریعی یا ظلی و بروزی یا مجازی اور لغوی وغیرہ اقسام ہیں۔ قرآن و حدیث میں اس کا کوئ اشارہ تک نہیں۔ پوری امت اور علماء امت نے نبوت کی یہ قسمیں نہ دیکھی نہ سنی۔ بلکہ صحابہ و تابعین سے لے کر آج تک پوری امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ و السلام اس عقیدہ پر قائم رہی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر طرح کی نبوت و رسالت ختم ہے۔ آپ بلا استشناء آخری نبی ہیں۔ آپ کے بعد کوئ نبی یا رسول پیدا نہیں ہو گا ۔حضرت عیسی علیہ السلام جو آپ سے پہلے پیدا ہو کر منصب نبوت پر فائز ہو چکے ہیں ان کا آخری زمانہ میں آنا اس کے قطعا منافی نہیںمفتی محمد شفیع
  755 Hits