قادیانیوں سے بائیکاٹ کی اپیل

حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سبیل

(یعنی قادیانیوں سے بائیکاٹ کیوں ضروری ہے)

دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ عقیدہ ختم نبوت ہے ۔ اس مبارک عقیدہ کی عظمت کو بیان کرنے کے لئے اتنا کہہ دینا ہی کافی ہے کہ یہ عقیدہ پورے دین اسلام کی روح ہے ۔ جیسے روح کے بغیر جسم کی کوئی حیثیت نہیں ایسے ہی عقیدہ ختم نبوت کے بغیر کسی عمل کی کوئی اہمیت نہیں ۔اگر چہ لاکھوں نمازیں پڑھے روزے رکھے حج کرے سب بیکار ہیں۔یہ قرب قیامت کا دور ہے۔ روز بروز نت نئے فتنے مختلف شکلوں میں رونما ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ایک خطرناک ترین فتنہ قادیانیت کا فتنہ ہے۔ یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے باغی اوردشمن ہیں ۔


؎ مسیلمہ کے جانشیں گرہ کٹوں سے کم نہیں کتر کے جیب لے گئے پیمبری کے نا م سے


آج بھی یہ مختلف چالوں سے مسلمانوں کے ایمان پر حملہ آور ہیں۔ دوستی نوکری چھوکری پیسوں کی ٹوکری کے بہانے سے اور کسی کو غیر ملکی ویزہ کا جھانسا دیکر اسکے ایمان کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔بندہ سیدھے لفظوں میں عرض کر رہا ہے اللہ نہ کرے اگر کسی مسلمان نے قادیانیوں کے مکر و فریب میں آ کر برطانیہ جرمن یا کسی اور ملک کا ویزہ لے لیا اور کسی قادیانی لڑکی سے شادی کر کے قادیانی بن گیا تو…


؎ گنبد خضریٰ سے اسکا ویزہ ختم ہو گیا گنبد خضریٰ سے اسکا رشتہ ختم ہو گیا


اے میرے غیرت مند مسلمان بھائی اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھ اگر خدا نخواستہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارا رشتہ ختم ہو گیا تو ہمارے پلے رہے گا کیا ؟ پھر ویزہ کب تک کا م آئے گا۔ شادی کا من تو کب تک پورا کرے گا۔ ہماری ساری امیدوں کا سہارا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک ہستی ہی تو ہے۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کرنے کے قابل کوئی پونجی ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی تو ہے۔ لہذٰا آقائے دوجہاں سرور کونین فخر دوعالم سرور دو عالم سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت (جو گناہ گارسے گناہ گار مسلمان کے سینے میں جوش مار رہی ہے)کے وسیلے سے ایک ایک مسلمان سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قادیانیوں سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرے، ان سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرے اور انکے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے کے لئے اپنے دل کو غیر ت دلانے کے لئے اس جملے کو پڑھ لیا کریں


"اے مسلمان جب تو کسی قادیانی سے ملتا ہے تو گنبد خضریٰ میں دل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دکھتا ہے "


شبہ کا ازالہ سوال: کفار کے ساتھ تو معاملات کرنے جائز ہیں؟ جواب: یہ تب جائز ہیں جب وہ مسلمان کا روپ نہ دھاریں اور مسلمان کی نشانیوں (شعائر اسلامی)کو استعمال کر کے مسلمانوں کو دھوکہ نہ دیں۔جبکہ قادیانی مسلمانوں کا روپ دھار کر اور انکے شعائر (نشانیوں)کو استعمال کر کے تعلقات کے جھانسہ میں سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ لہذٰا ان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات حرام ہیں۔ مزید وضاحت کے لئے حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کی ایک تحریر ملاحظہ فرمائیں۔


قادیانیوں کی سو نسلیں بھی بدل جائیں تو انکا حکم زندیق اور مرتد کا رہے گا سادہ کافر کا حکم نہیں ہوگا ۔ اس لئے کہ انکا جو جرم ہے یعنی کفر کو اسلام اور اسلا م کو کفر کہنا یہ جرم ان کی آئندہ نسلوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ الغرض قادیانی جتنے بھی ہیں خواہ وہ اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہوئے ہوں قادیانی زندیق بنے ہوں یا وہ انکے بقول پیدائشی ’’احمدی‘‘ہوں قادیانیوں کے گھر پیدا ہوئے ہوں اورکفر ان کو ورثے میں ملا ہو تو ان سب کا ایک ہی حکم ہے یعنی مرتد اور زندیق کا ۔کیونکہ انکا جرم صرف یہ نہیں کہ وہ اسلام کو چھوڑ کر کافر بنے ہیں بلکہ انکا جرم یہ ہے کہ دین اسلام کو کفر کہتے ہیں اور اپنے دین کفرکو اسلام کا نام دیتے ہیں اور یہ جرم ہر قادیانی میں پایا جاتا ہے۔ خواہ وہ اسلام کو چھوڑ کر قادیانی بنا ہو یا پیدائشی قادیانی ہو۔


اس لئے بندہ پورے شرح صدر کے ساتھ قادیانیوں کے مکمل بائیکاٹ کے فتویٰ کی پر زور تائید کرتا ہے اور تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ قادیانیوں کی سازشوں سے اور انکے مکرو فریب سے بچیں ۔ عام مسلمان ان سے ( اور اسی طرح دیگر فتنوں سے ) بحث و مباحثہ سے اور انکا لٹر یچرپڑھنے سے بچیں ۔یہ سانپ کے زہر سے زیادہ خطرناک ہے۔


اگر کوئی قادیانی تنگ کر ے تو فوراً کسی ماہر عالم سے رجوع کریں۔ جامعہ اشرفیہ لاہورکے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں ایک صاحب نے خط لکھا کہ میں نے مرزائیوں کا لڑیچر پڑھا ہے اور میرے ذہن میں عجیب قسم کے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں میں کیا کروں۔حضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے جو جواب مرحمت فرمایا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔فرمایا،


آپ نے سانپ کا منتر سیکھے بغیر سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی ہے ۔وہ ڈسے گا نہیں تو اور کیا کرے گا


فرمان کا مطلب یہ ہے کہ …قادیانیت کا زہر سانپ کے زہر سے زیادہ خطرناک ہے سانپ کے زہر سے اگر وقت موعود آ چکا ہے تو موت آجائے گی لیکن اگر قادیانیت کا زہر سرائیت کر گیا تو وہ دنیا وآخرت دونوں کو تباہ کر دے گا۔ لہذا اس فتنے کے بارے میں معلومات رکھنے والے علماء کرام اور محافظین ختم نبوت قادیانیت کے سانپ کو پکڑنے کا منتر جانتے ہیں جب بھی ضرورت ہو فوراً ان سے رجوع کریں ۔جیسے ہمارے ایک نیک استاد صاحب دامت برکاتہم سے ایک فتنہ پھیلانے والی جماعت کے آدمی نے کہا کہ آپ ہماری جماعت کے فلاں آدمی سے بات کریں ، وہ آپ کو قائل کر لے گا۔حضرت استاد صاحب دامت برکاتہم فرمانے لگے کہ وہ مجھے قائل نہیں کر سکتا خاموش کرا سکتا ہے۔ یعنی ایک مسئلہ کا جواب میرے ذہن میں نہیں ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ پیچھے گودام ہی خالی ہے بلکہ ہمارے اکابرین کا گودام (ہر مسئلہ کے حل اور جواب سے) بھرا ہوا ہے، میں ان سے جا کر معلوم کر لوں گا۔ا س لئے کبھی فتنہ پرور کی گفتگو سن کر انکے پیچھے نہ لگیں بلکہ اپنے اکابرین پر ہی اعتماد کریں اور ان سے رابطہ میں رہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پوری امت مسلمہ کی ہر شر اور بالخصوص فتنہ قادیانیت سے حفاظت فرمائے اور محافظین ختم نبوت کی جملہ کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین بجاہ النبی کریم و صلی اللہ علی حبیبہ خیر خلقہ محمد و آلہ و اصحابہ اجمعین

Download Appeal for Boycotting Qadianis in pdf
Download Appeal for Boycotting Qadianis in epub
Download Appeal for Boycotting Qadianis in txt
Download Appeal for Boycotting Qadianis in docx
Download Appeal for Boycotting Qadianis in html

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

  1. Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
Attachments (0 / 3)
Share Your Location
Type the text presented in the image below