شرمناک قادیانی تحریریں

ارشاد خداوندی ہے

وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ

سورة الانعام 151

اور بے حیائیوں کے پاس بھی نہ جائو ، چاہے ان میں سے پوشیدہ ہوں یا ظاہر۔


قرآن حکیم نے فحاشی کے ارتکاب سے بڑی شدت کے ساتھ روکا ہے ۔ مذکورہ بالا حکم کے باوجود جو لوگ بے حیائی کی طرف راغب رہتے ہیں اور افواہوں یا دیگر حرکات کے ذریعے برائی کو فروغ دینے میں سرگرم عمل رہتے ہیں ، انھیں سرزنش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا

إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

النور 19

بے شک جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی کا چرچا کرنے کو عزیز رکھتے ہیں ، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔


وَيَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ 

النحل:90

اور اللہ تعالیٰ فحش اور منکر باتوں سے روکتا ہے۔

فحاشی کو ناپسند کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک عمدہ معیار مقرر فرمایا

عن انس قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم

ما كان الفحش في شيء إلا شانه وما كان الحياء في شيء إلا زانه

مشکوٰة المصابیح

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس چیز میں فحاشی ہو ، وہ اسے عیب دار بنا دیتی ہے اور جس چیز میں حیا ہو ، وہ اسے زینت بخشتی ہے ۔ اس حدیث سے یہ حقیقت بھی عیاں ہوتی ہے کہ فحاشی کی ضد حیا ہے اور حیا ایمان کا ایک اساسی حصہ ہے اور انسانوں کو جنت کی طرف لے جاتا ہے۔


بابو تاج محمد ، مرزا قادیانی کی خوش اخلاقی کے بارے میں لکھتے ہیں

مرزا غلام احمد قادیانی کی تصانیف میں دو قسم کی بد زبانی پائی جاتی ہے ۔ پہلی قسم انفرادی حیثیت رکھتی ہے او ر دوسری اجتماعی ۔ اگر ایک طرف مرزا یہ لکھتا ہے

گالیاں دینا سفلوں او ر کمینوں کا کام ہے

ست بچن صفحہ 21 مندرجہ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 133

تو دوسری طرف تحریر کرتا ہے کہ

اگر تو نرمی کرے گا تو میں بھی نرمی کروں گا ۔ اگر تو گالی دے گا تو میں بھی گالی دوں گا حجة اللہ صفحہ 93

اگر ایک طرف یہ لکھا ہوا دیکھو گے کہ

ہر ایک سختی کو برداشت کرو ۔ ہر ایک گالی کا نرمی سے جواب دو ، تو دوسری جانب یہ تحریر بھی ملے گی کہ

اے گولڑہ کی سر زمین تجھ پر لعنت تو ملعون کے سبب معلون ہو گئی۔

اعجاز احمدی صفحہ 75 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 188

ایک طرف تو مرزا قایانی کہتا ہے

مومنوں کو چاہیے کہ اشاعت فحش سے پرہیز کریں ۔

ملفوظات جلد 6 صفحہ 123 از مرزا قادیانی

اور دوسری طرف

نماز میں خشوع ایسا ہے جیسے نطفہ اندام نہانی میں

یاد رکھنا چاہیے کہ نماز اور یاد الہیٰ میں جو کبھی انسان کو حالت خشوع میسر آتی ہے اور وجد اور ذوق پیدا ہو جاتا ہے یا لذت محسوس ہوتی ہے۔ یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اس انسان کو رحیم خدا سے حقیقی تعلق ہے جیسا کہ اگر نطفہ اندام نہانی کے اندر داخل ہو جائے اور لذت بھی محسوس ہو تو اس سے یہ نہیں سمجھا جاتا کہ اس نطفہ کو رحم سے تعلق ہو گیا ہے بلکہ تعلق کے لیے علیحدہ آثار اور علامات ہیں ۔ پس یاد الہیٰ میں ذوق شوق جس کو دوسرے لفظوں میں حالت خشوع کہتے ہیں نطفہ کی اس حالت سے مشابہ ہے جب و ہ ایک صورت انزال پکڑ کر اندام نہانی کے اندر گرجاتا ہے ۔

ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 192 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 192 از مرزا قادیانی


کمال خشوع میں آنسو نکلنا ایسے ہے جیسے نطفے کا اچھل کر نکلنا

اور جیسے بے اختیار نطفہ اچھل کر صورت انزال اختیار کر تا ہے ، یہی صورت کمال خشوع کے وقت رونے کی ہوتی ہے کہ رونا آنکھوں سے اچھلتا ہے۔

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم صفحہ 196مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 196 از مرزا قادیانی

پیٹ سے چوہا ؟

اب عبدالحق کو ضرور پوچھنا چاہیے کہ اس کا وہ مباہلہ کی برکت کا لڑکا کہاں گیا ؟ کیا اندر ہی اندر پیٹ میں تحلیل پا گیا یا پھر رجعت قہقری کر کے نطفہ بن گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔ اور اب تک اس کی عورت کے پیٹ میں سے ایک چوہا بھی پیدا نہ ہوا ۔

(انجام آتھم صفحہ 311، 317 روحانی خزائن جلد 11صفحہ 311، 317 از مرزا قادیانی)

رحم پر مُہر

خدا تعالیٰ نے اس عبدالحق غزنوی کی بیوی کے رحم پر مُہر لگا دی

تتمہ حقیقتہ الوحی صفحہ 444 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22صفحہ 444 از مرزا قادیانی

عورت کی کارروائی

مرداور کئی وجوہات او ر موجبات سے ایک سے زیادہ بیوی کرنے کے لیے مجبور ہوتا ہے۔ مثلاً اگر مرد کی ایک بیوی تغیر عمر یا کسی بیماری کی وجہ سے بد شکل ہوجائے تو مرد کی قوت فاعلی جس پر سارا مدار عورت کی کارروائی کا ہے ، بیکار اور معطل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر مرد بدشکل ہو تو عورت کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ کارروائی کی کل مرد کو دے دی گئی ہے اور عورت کا تسکین کرنا مرد کے ہاتھ میں ہے ۔ ہاں اگر مرد اپنی قوت مردمی میں قصور یا عجز رکھتا ہے تو قرآنی حکم کی رُو سے عورت اس سے طلاق لے سکتی ہے اور اگر پوری پوری تسلی کرنے پر قادر ہو تو عورت یہ عذر نہیں کر سکتی کہ دوسری بیوی کیوں کی ہے ۔ کیونکہ مرد کی ہر روزہ حاجتوں کی عورت ذمہ دار اور کار برار نہیں ہو سکتی۔ اور اس سے مرد کا استحقاق دوسری بیوی کرنے کے لیے قائم رہتا ہے ۔

آئینہ کمالات اسلام صفحہ 282 مندرجہ روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 282 از مرزا قادیانی

قابل افسوس بات یہ ہے کہ جس کتاب میں مرزا قادیانی نے عورت سے کارروائی کا فلسفہ پیش کیا ، اس کا نام آئینہ کمالات اسلام رکھا ہے ۔


ان تمام فحش باتوں کے بعد بھی مرزا قادیانی کا کہنا ہے

میں وہی کہتا ہوں جو خدا تعالیٰ میرے دل میں ڈالتا ہے

میں اپنے نفس سے کچھ نہیں کہتا بلکہ وہی کہتا ہوں جو خدا تعالیٰ میرے دل میں ڈالتا ہے ۔

تذکرہ الشہادتین صفحہ 79 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 79 از مرزا قادیانی


مرزا قادیانی کی اپنی جماعت کو نصیحت

مولوی شیر علی صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ہماری جماعت کے آدمیوں کو چاہیے کہ کم از کم تین دفعہ ہماری کتابوں کا مطالعہ کریں اور فرماتے تھے کہ جو ہماری کتب کا مطالعہ نہیں کرتا، اس کے ایمان کے متعلق مجھے شبہ ہے ۔

سیرت المہدی جلد دوم صفحہ 78 از مرزا بشیر احمد ایم اے ابن مرزا قادیانی

چند مثالیں مرزا قادیانی کے ماننے والوں کی تحریروں سے

عضو تناسل کاٹ دیتا …

حضرت مسیح موعود کے قریباً ہم عمر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی تھے۔ ان کے والد کا جس وقت نکاح ہوا ، اگر ان کو حضرت اقدس مسیح موعود مرزا قادیانی کی حیثیت معلوم ہوتی اور وہ جانتے کہ میرا ہونے والا بیٹا محمد رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ظل اور بروز کے مقابلہ میں وہی کام کرے گا جو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے مقابلہ میں ابو جہل نے کیا تھا تو وہ اپنے آلہ تناسل کو کاٹ دیتا اور اپنی بیوی کے پاس نہ جاتا۔

مرزا بشیر الدین محمود کا خطبہ نکاح ۔ روزنامہ الفضل قادیان مورخہ 2 نومبر 1922ء جلد 10شمارہ 35

جہاں سے نکلے تھے …

جھوٹے آدمی کی یہ نشانی ہے کہ جاہلوں کے رو برو تو بہت گزاف مارتے ہیں مگر جب کوئی دامن پکڑ کر پوچھے کہ ذرا ثبوت دے کر جائو تو جہاں سے نکلے تھے ، وہیں داخل ہو جاتے ہیں۔

حیات احمد ، حضرت مسیح موعود کے سوانح حیات جلد دوم نمبر اول صفحہ 25 از یعقوب علی عرفانی ایڈیٹر الحکم قادیان

بے غسل …؟

اس شخص نے کہا کہ کیا ہم یہودی ہیں ۔ میں نے کہا تم اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو کہ تمھارے قول و فعل کس سے ملتے جلتے ہیں۔ اس بات پر وہ شخص سخت غضبناک ہو کر کہنے لگا ۔ دیکھو جی مرزا رات کو لگائی سے بد کاری کرتا ہے اور صبح کو بے غسل لوڑا بھرا ہوا ہوتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا اور وہ الہام ہوا ، میں مہدی ہوں ، مسیح ہوں ۔

مجھ جیسا انسان غیرت مند کب روا رکھ سکتا تھا کہ حضرت اقدس مرزا قادیانی فداہ جانی و روحی و نفسی و امی و ابی کی نسبت ایسا گندہ جملہ سن سکے ۔

تذکرہ المہدی صفحہ 157 از پیر سراج الحق نعمانی قادیانی

مرزا قادیانی کا کہنا ہے کہ

پلید دل سے پلید باتیں نکلتی ہیں اور پاک دل سے پاک باتیں۔ انسان اپنی باتوں سے ایسا ہی پہچانا جاتا ہے جیسا کہ درخت اپنے پھلوں سے ۔

تحفہ غزنویہ صفحہ 11 مندرجہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 541 از مرزا قادیانی

انسان کے الفاظ ہمیشہ اس کے خیالات کے تابع ہوتے ہیں ۔

روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 393 حاشیہ از مرزا قادیانی

مرزا قادیانی کے اپنے بنائے ہوئے ان اصولوں پر مرزا قادیانی اور اس کی جماعت کو پرکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ مرزا قادیانی اوراس کی جماعت کے افراد کا دل کیسا ہے اور وہ کن خیالات کے تابع ہیں ۔

Download شرمناک قادیانی تحریریں in pdf
Download شرمناک قادیانی تحریریں in epub
Download شرمناک قادیانی تحریریں in txt
Download شرمناک قادیانی تحریریں in docx
Download شرمناک قادیانی تحریریں in html
Download شرمناک قادیانی تحریریں in azw3

Comments (0)

There are no comments posted here yet

Leave your comments

  1. Posting comment as a guest. Sign up or login to your account.
Attachments (0 / 3)
Share Your Location
Type the text presented in the image below